بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جمادى الاخرى 1446ھ 04 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

OLX کو پرسنٹ دینے کاحکم


سوال

میں نے اپنا موبائل بیچنے کے لیے olx پر ایڈ(add) دیا،ایڈ دینے سے پہلے انہوں نے مجھے دو آپشن دیے کہ یا تو ابھی اس ایڈ کو پیسے دے کر مزید لوگوں تک باآسانی اپنا ایڈ پہنچائے،یا پھر عہد کریں کہ جب آپ کا موبائل بکے گا تو جس قیمت میں آپ کا موبائل بکے گا،اس کا ایک پرسنٹ(فیصد )ہمیں دینا ہوگا،اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا،لہذا مجھے پہلے عہد (pledge)کرنا پڑا،اور اس طرح میں دوسری اسکرین پر جاسکا۔

بہرحال میرا موبائل اس ایڈ کی وجہ سے بک گیاہے،ایک بھائی نے مجھ سے رابطہ کیا ،ہم نے پھر مل کر ڈیل کرلی،لیکن اس میں olxکا کوئی کردار نہیں تھا،محض ایک پلیٹ فارم کہ جس کے ذریعہ سے میرا ایڈ دوسرے بندہ کو پہنچا،لہذا مجھے یہ بتائیے کہ کیا میں olx کو ایک فیصد دوں یا نہیں ؟اس معاملہ میں کیا شرعی حکم ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  چوں کہ سائل نے اپناموبائل بیچنے کے لیے OLXکا پلیٹ فارم استعمال  کیا ،جس کی بناء پر ان سے سائل کا ایک پرسنٹ دینے کا عقدہوا تھا ،اس لیے سائل  پر مذکورہ عقد کی وجہ سے ایک پرسنٹ دینا لازم ہے ۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجاً ينسج له ثياباً في كل سنة".

(كتاب الإجارة، ‌‌باب الإجارة الفاسدة، ج:6، ص:63، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں