بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے حصول کے لیے تعویذ استعمال کرنے کا حکم


سوال

میری شادی کو تین سال ہوگئے ہیں،  اللہ  کے فضل و کرم سے شادی کے ایک سال بعد اللہ نے بیٹا بھی دیا ہے اور  اب وہ  دو سال کا  ہوگیا ہے، اس کے علاوہ  میری اور  کوئی اولاد نہیں ہے،  میری  بیوی کہتی ہے کہ:  ایک مولانا صاحب ہیں، جو  کوئی تعويذ  دم کرتے ہیں، تو ہم ان کے پاس جائیں، لیکن  میرا کہنا یہ  ہے کہ:  نہیں،  اولاد دینا اللہ کے اختیار میں ہے،  اللہ  ہی دے گا جب اس کو منظور ہوگا، مگر میری  بیوی مجھے مولانا صاحب  کے پاس جانے پر مجبور کرتی  ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا  میرے لیے  اس مولانا کے پاس تعویذ لینے کے لیے  جانا جائز ہے؟ برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ اولاد دینا اور نہ دینا  یہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے، کسی انسان کو اس پر کوئی قدرت اور طاقت نہیں ہے، لہٰذا اولاد کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ سے ہی دعا مانگی جائے، البتہ اگر اسباب کے طور پر تعویذ  اور دم  وغیرہ کا اہتمام کیا جائے، تو چند شرائط کے ساتھ اس کی اجازت ہے:

1۔ تعویذ میں شرکیہ کلمات نہ ہوں، 2۔تعویذ کا معنی اور مفہوم معلوم ہو،  3۔تعویذ کو مؤثر حقیقی نہ سمجھا جائے،  4۔تعویذ اور دم وغیرہ میں کسی بھی غیر شرعی امر کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ (جیسے مرد و زن کا اختلاط وبے پردگی)

صورتِ مسئولہ میں اگر  مولانا صاحب کے پاس جا کر مذکورہ شرائط کے ساتھ اولاد کے حصول کے لیے تعویذ حاصل کیا جائے، تو اس کی اجازت ہے، کیوں کہ  جس طرح ظاہری اسباب کے درجہ میں طبیب اور ڈاکٹر کے پاس جانا جائز ہے، اسی طرح اللہ کے کلام کے ذریعہ علاج کرنے والے کے پاس جانا بھی درست ہے، لیکن    اگر مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں، تو یہ شرعاً  جائز نہیں ہے۔

قرآن كريم میں ہے:

"لِّلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُور . أوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَاءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ." [الشورى:49، 50]

الدر المختار مع رد المحتار ميں  ہے:

"في المجتبى: التميمة المكروهة ما كان بغير العربية.

وفي الرد تحته: 

(قوله التميمة المكروهة) أقول: الذي رأيته في المجتبى التميمة المكروهة ما كان بغير القرآن، وقيل: هي الخرزة التي تعلقها الجاهلية اهـ فلتراجع نسخة أخرى. وفي المغرب وبعضهم يتوهم أن المعاذات هي التمائم وليس كذلك إنما التميمة الخرزة، ولا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، ويقال رقاه الراقي رقيا ورقية إذا عوذه ونفث في عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، ولا يدرى ما هو ولعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، وأما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ قال الزيلعي: ثم الرتيمة قد تشتبه بالتميمة على بعض الناس: وهي خيط كان يربط في العنق أو في اليد في الجاهلية لدفع المضرة عن أنفسهم على زعمهم، وهو منهي عنه وذكر في حدود الإيمان أنه كفر اهـ. وفي الشلبي عن ابن الأثير: التمائم جمع تميمة وهي خرزات كانت العرب تعلقها على أولادهم يتقون بها العين في زعمهم، فأبطلها الإسلام، والحديث الآخر «من علق تميمة فلا أتم الله له» لأنهم يعتقدون أنه تمام الدواء والشفاء، بل جعلوها شركاء لأنهم أرادوا بها دفع المقادير المكتوبة عليهم وطلبوا دفع الأذى من غير الله تعالى الذي هو دافعه اهـ ط وفي المجتبى: اختلف في الاستشفاء بالقرآن بأن يقرأ على المريض أو الملدوغ الفاتحة، أو يكتب في ورق ويعلق عليه أو في طست ويغسل ويسقى.

وعن «النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه كان يعوذ نفسه» قال رضي الله عنه : وعلى الجواز عمل الناس اليوم، وبه وردت الآثار."

(كتاب الحظر والاباحة، ج:6، ص:363، 364، ط:سعيد)

البحر الرائق میں ہے:

"ولا بأس بالرقى؛ لأنه - عليه الصلاة والسلام - كان يفعله وما روي من النهي كان محمولا على رقى الجاهلية؛ لأنهم كانوا يرقون بألفاظ كفر وما رواه ابن مسعود أنه - عليه الصلاة والسلام - قال الرقى والتمائم والتولة شرك محمول على ما ذكرنا قال الأصمعي ‌التولة ضرب من السحر يحبب المرأة إلى زوجها وعن عائشة - رضي الله تعالى عنها - «كان النبي - صلى الله عليه وسلم - إذا مرض أحد من أهله نفث عليه بالمعوذتين فلما مرض - صلى الله عليه وسلم - المرض الذي مات فيه جعلت أنفث عليه، وأمس جسده بيده؛ لأنه أبرك من يدي»."

(كتاب الكراهية، ج:8،  ص:237، ط: دار الكتاب الاسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402101113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں