بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آفس کی بجلی سے موبائل چارج کرنا


سوال

آفس میں سرکاری لائٹ پر موبائل چارج کرنا صحیح ہے؟

جواب

 اگر سرکاری قانون میں یا  آفس  کی مجاز انتظامیہ کی طرف سے صراحتاً یا عرفاً  ملازمین کو ضرورت پر موبائل چارج کرنے کی اجازت ہو  تو  ملازمین وہاں موبائل چارج کرسکتے ہیں، اور اگر ممانعت ہو تو پھر آفس کی بجلی کا ذاتی استعمال درست نہیں ہوگا، اگر لاعلمی میں استعمال کرلی تو سرکاری کھاتے میں کسی طرح اس کی اجرت جمع کرادی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں