بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آکٹا ایفکس ( octafx) سے پیسے کمانے کا حکم


سوال

 Octafx سے پیسے کمانے کیساہے؟

جواب

واضح رہے کہ نقدی (کرنسی) کی خریدو فروخت شرعا   اس وقت جائز ہوتی ہے جبکہ عاقدین ( فروخت کنندہ اور خریدار) ایک ہی مجلس میں عوضین پر قبضہ کریں، پس اگر عاقدین ایک مجلس میں موجود نہ ہوں، یا  دونوں ایک ہی  مجلس میں  عوضین پر قبضہ نہ کریں تو شرعا ایسا سودا فاسد  ہوتا ہے، اور اسے فسخ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

 مذکورہ ایپلیکیشن  پر آئن لائن ٹریڈنگ چونکہ  مختلف کرنسیوں کی کی جاتی ہے، جس میں  ایک مجلس میں عوضین پر قبضہ نہیں پایا جاتا ہے،لہذا اس سے پیسہ کمانا شرعا جائز نہیں۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے:

(octafx) پر آن لائن ٹریڈنگ کا حکم

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار میں ہے:

"(هو) لغةً: الزيادة. وشرعاً: (بيع الثمن بالثمن) أي ما خلق للثمنية ومنه المصوغ (جنساً بجنس أو بغير جنس) كذهب بفضة، (ويشترط) عدم التأجيل والخيار و (التماثل) أي التساوي وزناً، (والتقابض) بالبراجم لا بالتخلية (قبل الافتراق)، وهو شرط بقائه صحيحاً على الصحيح، (إن اتحد جنساً وإن) وصلية (اختلفا جودةً وصياغةً) ؛ لما مر في الربا (وإلا) بأن لم يتجانسا (شرط التقابض) لحرمة النساء، (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافاً أو بفضل وتقابضا فيه) أي المجلس (صح، و) العوضان (لا يتعينان) حتى لو استقرضا فأديا قبل افتراقهما أو أمسكا ما أشار إليه في العقد وأديا مثلهما جاز."

(كتاب البيوع، باب الصرف، ص: ٤٤٦، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں