بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’اکٹا فکس‘‘ (octaFX) نامی ایپ میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم


سوال

آج کل ایک موبائل ایپ ’’ اکٹا فکس‘‘کے ذریعے تجارت کرکے پیسا کمایا جاتا ہے۔ کیا اس کے ذریعے پیسا کمانا حرام تو نہیں ہے؟

جواب

مذکورہ  ’’اکٹا فکس‘‘ (octaFX) نامی ایپ  میں سرمایہ کاری کرنے اور نفع کمانے کا مکمل طریقہ کار ہمارے علم میں نہیں ہے، البتہ اتنا معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ایپ پر فاریکس ٹریڈنگ کے ذریعہ پیسے کمائے جاتے ہیں، اور فاریکس ٹریڈنگ کا شرعی حکم یہ ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ  کا کاروبار کرنا اور اس سے نفع کمانا شرعا ناجائز ہے، فاریکس ٹریڈنگ کے ناجائز ہونے کی وجوہات تفصیل سے جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ کیجیے: 

فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

اگر مذکورہ ’’اکٹا فکس‘‘ (octaFX) نامی ایپ میں فاریکس ٹریڈنگ کے علاوہ بھی سرمایہ کاری کا کوئی طریقہ ہے تو اس کی مکمل تفصیل لکھ کر ارسال کردیں؛ تاکہ اس کا شرعی حکم بتایا جاسکے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں