بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

آرڈر کینسل کرنے پر خریدار کو اضافی رقم دینے کا حکم


سوال

دراز سٹور سے خریداری کا آرڈر کرنے کے بعد بیچنے والا سامان مہیا نہ کرسکا اور وہ آرڈر کینسل کر دیا اس نے اور پھر خریدار کو اصل رقم واپس دی اور ساتھ دو سو اضافی دیا اور کہا یہ ہماری طرف سے معذرت ہے کیا یہ دو سو روپیہ لینا حلال ہے ؟

جواب

صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ اضافی رقم پہلے سے مشروط نہ ہو   اور خریدار اس کےمطالبہ کاحق بھی نہ رکھتا ہو  بلکہ  اپنی طرف  سے بغیر کسی شرط اور معاہدے  کے معذرت کرتے وقت  مذکورہ  اضافی رقم  دیدے  تو خریدار کا اسے لینا جائز ہے۔

شرح المجلۃ  میں ہے:

"الهبة هي تمليك مال لآخر بلا عوض ويقال لفاعله: واهب."

(شرح المجلۃ(دررالحکام شرح مجلۃ الاحکام)المادة 833، 2/ 389 ط:دارالجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں