نماز فجرکی ادائیگی میں کوتاہی کیسے دور ہوگی ؟
رات کو جلدی سونے کی کوشش کریں ، سونے سے پہلےاپنے عزم اور ارادے کو مضبوط بنائیں، نماز فجر کی اہمیت اور وعیدات کو یاد کریں، عشاء کے بعد دو رکعت نفل صلاۃ الحاجت پڑھ کر دعا کریں کہ فجر کی نماز کے لیے بروقت آنکھ کھل جائے اور اللہ تعالیٰ نمازِ فجر باجماعت ادائیگی کی توفیق عطا فرمائیں، سوتے وقت با وضو سوئیں، سورہ کہف کی آخری چار آیات پڑھ کر اللہ تعالی سے فجر باجماعت پڑھنے کی دعا کریں، اوربیدار ہونے کے لیے مختلف ظاہری اسباب مثلًا: الارم لگانا ،اور گھر والوں کو جگانے کا کہنا وغیرہ کا اہتمام کریں ۔اور استغفار کی کثرت کریں ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100119
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن