بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر کے لیے الفاظ کا ہونا ضروری ہے، فقط نیت سے نذر منعقد نہیں ہوتی


سوال

اگر یہ سوچا کہ میں اگر اس بیماری سے صحت یاب ہوگیا توتو سو اونٹ ذبح کروں گا، اور جب صحت یاب ہوا تو اتنی طاقت وقدرت نہ تھی کہ اونٹ ذبح کرے، تو کیا حکم ہے؟

جواب

نذر كے ليے الفاظ كا ہونا ضروری ہے،فقط سوچنے سے نذر منعقد نہيں ہوتی،لہذا سائل نے اگر  زبان سے کچھ الفاظ نہیں کہے تو نذر منعقد نہیں ہوئی اور نہ اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔

لما في "رسائل ابن نجیم ":

"إعلم أن أركان النذر ثلاثة : الناذر، و الصيغة، والمنذور".

(الرسالة الخامسة والثلاثون في النذر بالتصدق، ص: 392،ط: دار السلام)

لما في "الموسوعة الفقهية الكويتية":

"اعتبر الفقهاء في صيغة النذر أن تكون باللفظ ممن يتأتى منهم التعبير به، وأن يكون هذا اللفظ مشعرا بالالتزام بالمنذور، وذلك لأن المعول عليه في النذر هو اللفظ، إذ هو السبب الشرعي الناقل لذلك المندوب المنذور إلى الوجوب بالنذر، فلا يكفي في ذلك النية وحدها بدونه.

ويقوم مقام اللفظ الكتابة المقرونة بنية النذر، أو بإشارة الأخرس المفهمة الدالة أو المشعرة بالتزام كيفية العقود  .

ولا خلاف بين الفقهاء في أن من نذر فصرح في صيغته اللفظية أو الكتابية بلفظ (النذر) أنه ينعقد نذره بهذه الصيغة، ويلزمه ما نذر".

(تحت الكلمة: النذر،ج:40،ص: 140،ط:الكويتية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144505101933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں