بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظر کی حقیقت اور اس کا علاج اور نظر سے حفاظت کی دعائیں


سوال

میاں بیوی  کے درمیان اگر بہت زیادہ محبت ہو تو کیا نظر لگ سکتی ہے؟ اس کی کیا حقیقت ہے؟اور اس کا علاج کیا ہے؟

جواب

حدیث شریف میں ہے:’’العینُ حق‘‘ یعنی  نظر لگنا برحق ہے جو کہ کسی کو بھی کسی بھی وجہ سے لگ سکتی ہے،  حافظ ابن حجر ؒ نے فتح الباری میں اس کے ذیل میں مسند بزار سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:"قضا و قدر کے بعد اکثر لوگ نظر لگنے سے مرتے ہیں۔"اس سے معلوم ہوا کہ نظر لگنے سے بعض دفعہ آدمی بیمار بھی ہوجاتا ہے اور بعض صورتوں میں یہ بیماری موت کا پیش خیمہ بھی بن جاتی ہے، دوسرے نقصانات کو اسی پر  قیاس کیا جاسکتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ جو شخص کسی چیز کو دیکھے اور وہ اسے  اچھی لگے تو اگر وہ ’’ما شاء الله لا قوة الا بالله‘‘ کہہ دے تو اس کو نظر نہیں لگے گی۔

نظر کا مسنون علاج یہ ہے کہ جس شخص کی نظر لگے اس کے وضو کا پانی نظر لگے ہوئے شخص پر ڈالا جائے ان شاء اللہ شفاء ہو گی۔

 چنانچہ حضرت ابواسامہ رضی اللہ تعالی عنہ  سے مروی ہے کہ’’ ان کے والد سہل بن حنیف  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غسل کے ليے جبہ اتارا وہیں پر حضرت عامر بن ربیعہ   رضي الله تعالي عنه بھی تھے، حضرت سہل  رضي الله تعالي عنه  کا رنگ بہت کھِلا ہوا تھا ، عامر کہنے لگے کہ میں نے آج کی طرح خوبصورت بدن کبھی نہیں دیکھا ، یہاں تک کہ کنواری لڑکی تک کا بھی نہیں ، یہ سننا تھا کہ حضرت سہل  رضي الله تعالي عنه  کو درد شروع ہوا، اور تڑپ اٹھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو اطلاع ہوئی تو فرمایا کہ:" تم لوگ کیوں اپنے بھائی کے قتل کے درپے ہوتے ہو، ایسے موقعہ پر تم نے ’’ بَارَکَ اللّٰہ‘‘ کیوں نہیں کہا،" پھر ان کو حکم فرمایا کہ وہ وضو کریں ، اور وہ پانی حضرت سہل رضي الله تعالي عنه پر ڈالا گیا ، حضرت سہل  رضي الله تعالي عنه  فوراً ہی صحت مند ہوگئے ۔

نظر ِبد سے حفاظت کی  مسنون دعائیں :

"‌ أَعُوذُ ‌بِكَلِمَاتِ ‌اللَّهِ ‌التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ"

"‌أَعُوذُ ‌بِكَلِمَاتِ ‌الله ‌التَّامَّات ‌مِنْ ‌كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ"

صبح و شام ان دعاؤں كا اهتمام كريں ۔

مؤ طا مالك  ميں هے:

"2001 - أخبرنا أبو مصعب، قال: حدثنا مالك، عن سهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة: أن رجلا من أسلم، قال: ما نمت هذه الليلة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أي شيء؟ قال: لدغتني عقرب، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أما إنك لو قلت حين أمسيت: ‌أعوذ ‌بكلمات ‌الله ‌التامات من شر ما خلق، لم يضرك إن شاء الله"

(كتاب الجامع،باب مايؤمر به من التعوذ،ج: 2، ص: 129،ط:مؤسسة الرسالة)

المختصر النصيح في تهذيب الكتاب الجامع الصحيح  میں ہے:

"عن ابن عباس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يعوذ الحسن والحسين ويقول: «إن أباكما كان يعوذ بهما إسماعيل وإسحاق، أعوذ بكلمات الله التامات من كل شيطان وهامة ومن كل عين لامة."

المختصر النصيح في تهذيب الكتاب الجامع الصحيح (4/ 25):

صحیح البخاری میں ہے:

"عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "العين حق. ونهى عن الوشم."

(كتاب الطب،باب العين حق،ج:7 ، ص: 132، ط:السلطانية)

فتح الباری میں ہے:

"وقد أخرج البزار من حديث جابر بسند حسن عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أكثر من يموت من أمتي بعد قضاء الله وقدره بالأنفس قال الراوي يعني بالعين وقال النووي في الحديث إثبات القدر وصحة أمر العين وأنها قوية الضرر وأما الزيادة الثانية وهي أمر العاين بالاغتسال عند طلب المعيون منه ذلك ففيها إشارة إلى أن الاغتسال لذلك كان معلوما بينهم فأمرهم إن لا يمتنعوا منه إذا أريد منهم وأدنى ما في ذلك رفع الوهم الحاصل في ذلك".

(كتاب الطب،باب العين حق،ج:10،ص:204، ط:دار المعرفۃ)

المفاتیح فی شرح المصابیح میں ہے:

"عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف قال: رأى عامر بن ربيعة سهل ابن حنيف يغتسل فقال: والله ما رأيت كاليوم، ولا جلد مخبأة! قال: فلبط سهل، فأتي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقيل له: يا رسول الله! هل لك في سهل بن حنيف، والله ما يرفع رأسه! فقال: "هل تتهمون له أحدا؟ "، قالوا: نتهم عامر بن ربيعة، قال فدعا رسول الله صلى الله عليه وسلم عامرا فتغلظ عليه وقال: "علام يقتل أحدكم أخاه، ألا بركت؟ اغتسل له"، فغسل عامر وجهه ويديه ومرفقيه وركبتيه وأطراف رجليه وداخلة إزاره في قدح ثم صب عليه، فراح مع الناس ليس به بأس".

(کتاب الطب والرقی،ج: 5، ص:8، ط: دار النوادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں