بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوافل میں تیسری رکعت پر کھڑے ہونے پر ثناء پڑھنے کا حکم


سوال

کیا چار رکعت سنت  غیر مؤکدہ کی تیسرے رکعت کے شروع میں ثناء پڑھنا درست ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ سنتِ غیرمؤکدہ/ نوافل  کی تیسری رکعت کے لیے کھڑے  ہونے پر ثناء پڑھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ افضل ہے،کیوں کہ نوافل کی ہردورکعت علیحدہ نماز ہے، اور تیسری رکعت کے  لیے کھڑا ہونا نئی تکبیرِ تحریمہ کے مرتبہ میں ہے۔

فتاوی شامی (الدر المختار ورد المحتار) میں ہے:

"(في السنن الرواتب لا يصلي ولا يستفتح) تقدم في باب الوتر

(قوله في السنن الرواتب) وهي ثلاثة رباعية الظهر، ورباعية الجمعة القبلية والبعدية، وهذا هو الأصح لأنها تشبه الفرائض. واحترز به عن الرباعيات المستحبات والنوافل فإنه يصلي على النبي - صلى الله عليه وسلم - في القعدة الأولى ثم يقرأ دعاء الاستفتاح أفاده ط"

(کتاب الخنثی، مسائل شتی، ج:6، ص:732، ط:ایج ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں