بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار شروع ہونے کے بعد بند ہوجاتا ہے


سوال

میں کوئی بھی کاروبار شروع کرتا ہوں تو ایک سال تو بہت اچھا چلتا ہے، اس کے بعد بند ہو جاتا ہے،  ابھی میرا کپڑے سلائی کا کام ہے جو  6 ماہ سے بند ہے،  برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں!

جواب

نفع کے اندر اللہ تعالیٰ کا حصہ مقرر کرلیں ، لیکن بہتر ہے کہ زبان سے اس کی نذر (منت) نہ مانیں، بلکہ دل ہی دل میں طے کرلیں کہ نفع میں سے اتنا حصہ اللہ کے راستے میں خرچ کروں گا، اور  پابندی سے محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے دیا کریں جتنا بھی آپ کے لیے آسان ہو۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144111201232

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں