بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نبوت سے قبل آپ ﷺ کی عبادت کی کیفیت


سوال

نبی اکرم محمد ﷺ اسلام سے قبل نماز کس طرح ادا کیا کرتے تھا؟ یا کس طرح عبادت کیا کرتے تھے؟

جواب

بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ نبوت سے قبل  غارِ حرا میں آپ عبادت کے لیے جایا کرتے تھے، اور کئی کئی دن وہاں خلوت میں گزارا کرتے تھے، اب وہ عبادت کس قسم کی تھی! تو اس سلسلے میں علماء کے مختلف اقوال ہیں،  بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ آپ نبوت سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین کے مطابق عبادت کرتے تھے، جب کہ بعض حضرات کی رائے یہ ہے کہ آپ اپنے اجتہاد اور رائے سے عبادت کرتے تھے،  بعض شارحین نے لکھا ہے کہ  غارِ حرا میں آپ ﷺ   کی عبادت غور و فکر اور عبرت پذیری پر مشتمل تھی۔ غرض نبوت سے قبل عبادت تو احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے، البتہ عبادت کی کیفیت کا ثبوت احادیث میں مصرح نہیں ہے۔

وفی التفسیر المنیر (۷۶۳/۱۴):

أمرالنبي باتباع ملة إبراھیم علیه السلام في عقائد الشرع وأصوله من الدعوة إلي التوحید لله والتحلي بفضائل الأخلاق لا اتباع في الفروع.

وفی عمدۃ القاری (۶۱/۱):

اختلف فیه علي ثمانیة أقوال أحدھا أنه كان یتعبد بشریعة إبراھیم علیه السلام …… الخامس قیل: ماكان صفة تعبدہ، أجیب بأن ذلك كان بالتفکر والاعتبار كاعتبار أبیه إبراھیم علیه الصلاة والسلام.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201200758

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں