نشرہ نام رکھنا کیسا ہے؟
نشرہ نام کا معنی ہے"دھیمی ہوا" خوشبو"بو"عورت کی منہ کی بو"مردے کا زندہ ہونا"پودوں کا بارش ہونے کے بعد سرسبز ہونا"بکھیرنا "، منتشر کرنا" کھلنا"پھٹنا " پھیلنا"شائع ہونا"اس نام کے اچھے معانی کم اور نا مناسب معانی ذیادہ ہے نام درست تو ہے لیکن نہ رکھنا بہتر ہے ،البتہ نام کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنھن،و نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔
(القاموس الوحید، ص:1302، ط:ادارہ اسلامیات لاہور)
القاموس المحيط میں ہے:
"النشر: الريح الطيبة، أو أعم، أو ريح فم المرأة وأعطافها بعد النوم، وإحياء الميت،كالنشور والإنشار، والحياة، نشره فنشر، والكلأ يبس فأصابه مطر دبر الصيف فاخضر، وانتشار الورق، وإيراق الشجر، والجرب، وخلاف الطي."
(ص:482، ط:مؤسسة الرسالة للطباعة لبنان)
ناموں کے سلسلے میں مزید راہ نمائی کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100439
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن