بچے کا نام نصیب اللہ رکھنا کیسا ہے ؟ اس نام کا معنی ومفہوم بتائیں۔
’’نصیب‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے یہ معانی ہیں: 1: حصہ ،2: قسمت،3: بمعنی منصوب ،4: حوض۔ ’’نصیب اللہ ‘‘میں اگر لفظ’’نصیب‘‘ (صفتِ مشبہ ) کو اسمِ مفعول(منصوب) کے معنیٰ میں لیا جائے، تو اس کا معنیٰ ’’تقسیم کردہ،حصہ کردہ‘‘ہے، اور اس لحاظ سے ’’نصیب اللہ‘‘ کا معنیٰ ’’اللہ کی طرف سے (دیا ہوا )حصہ‘‘ ہوا، لہذایہ نام معنیٰ کے اعتبار سے درست ہے،اور اس کا رکھنا جائز ہے۔
لسان العرب ميں هے:
"الجوهري: والنصيب الحوض."
(760/1فصل النون)
وفیه ايضاّ
"والنصيب: الحظ من كل شيء. وقوله، عز وجل: أولئك ينالهم نصيبهم من الكتاب؛ النصيب هنا: ما أخبر الله من جزائھم".
(حرف الباء،فصل النون،ج:1،ص:761،ط :دار صادر بيروت)
القاموس الوحید میں ہے :
"النصيب :حصہ،شیر،پارٹ۔2قسمت۔3بمعنی منصوب۔4حوض"۔
(القاموس الوحید،ص:1306ط: ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408101564
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن