بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوویرا ، نویرہ نام رکھنا


سوال

 بچی کا نام رکھنا ہے، کیا ”نوویرا“ نام رکھا جا سکتا ہے؟ اس نام کا معنی، اس کا تلفظ بمع اعراب بتا دیں! اور اس کے ساتھ کوئی مرکب نام بھی بتا دیں یا اس کے علاوہ کوئی اچھا، منفرد اور بامعنی نام بتا دیں!

جواب

نوویرا“ نام کا معنی عربی، اردو اور فارسی لغات میں نہیں مل سکا، البتہ عربی زبان میں نُوَيْره (نُوَیْرہ) مذکر ناموں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کے معنی: چھوٹی سے آگ، یا چھوٹا سا انگارہ، یا سفید پھول، جس کو موسم بہار کا پھول کہا جاتا ہے۔

بچی کا نام "نُوَیْرہ" رکھا تو جاسکتاہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ  اس نام کے بجائے بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان  خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھ لیا جائے، ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کےسیکشن میں سے بھی آپ اپنی پسند کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس کا لنک درج ذیل ہے۔

اسلامی نام

القاموس المحيط (1 / 488):

"وذو النُّوَيْرَةِ، كجُهَيْنَةَ: عامِرُ بنُ عبدِ الحَارِثِ، شاعرٌ. ومُكْمِلُ بنُ دَوْسٍ: قَوَّاسٌ. ومُتَمِّمُ بنُ نُوَيْرَةَ: صحابِيٌّ، وهو وأخوهُ مالكُ بنُ نُوَيْرَةَ: شاعرانِ.

ونُوَيْرَةُ: ناحيةٌ بِمصرَ."

تاج العروس (14 / 310):

"وَذُو {النُّوَيْرَة، كجُهَيْنة: لقبُ عَامر بن عبد الْحَارِث، شاعرٌ. وَذُو النُّوَيْرَة: مُكمِل بن دَوْس كمُحْسن، قوّاسٌ، إِلَيْهِ نُسبَت القِسِيُّ الْمَشْهُورَة. ومُتَمِّمُ بن} نُوَيْرَةَ بن جَمْرَة التَّميميّ اليَرْبوعيّ، أسلم مَعَ أَخِيه، صَحابيّ، وَلم يذكرْ أنّه وفدَ، وَهُوَ وَأَخُوهُ مالكُ بن نُوَيْرَة شاعِران، وَهُوَ أَيْضا صحابيّ، وَله وِفادة، وَاسْتَعْملهُ رسولُ الله صلّى الله عَلَيْهِ وسلَّم على صَدقاتِ قَوْمِه. وقِصَّتُه مشهورةٌ، قَتَلَه خالدُ بن الْوَلِيد زَمَنَ أبي بكرٍ فَوَدَاه. قَالَه ابْن فَهْد. قلت: وهما من بني ثَعْلَبة بن يَربوع، وَلَو قَالَ المصنِّف: ومتمّم ومالكُ ابْنا نُوَيْرةَ صَحابيّان شاعِران كَانَ أَحْسَن. {ونُوَيْرَة: ناحيةٌ بِمصْر، عَن نَصْر، وَمِنْهَا الإِمَام الْفَقِيه الشَّهِيد الناطقُ أقضى القُضاة أَبُو الْقَاسِم عبد الرَّحْمَن بن الْقَاسِم بن الْحُسَيْن بن عَبْد الله بن مُحَمَّد بن الْقَاسِم بن عَقيل العَقيليّ الهاشميّ} النُّوَيْرِيّ، استُشهِدَ فِي وَقْعَةِ الفِرِنْجِ بدمْياط سنة، وَأَبوهُ الْقَاسِم يُعرف بالجَزُوليّ، وجدّه الحُسين مشهورٌ بِابْن الحارثيّة، ووالدُه عَبْد الله مشهورٌ بِابْن القُرَشِيَّة. وَهُوَ من بَيْتِ عِلم ورِياسه، وَفِي ولدِه الخطابةُ والقضاءُ والتدريس بالحَرَمَيْن الشِّريفيْن. ولدُه الفقيهُ الإِمَام جمال الدّين الْقَاسِم أَخذ عَنهُ ابنُ النُّعْمَان الميرتليّ، وحفيدُه الْفَقِيه شهابُ الدّين أَحْمد بن عبد الْعَزِيز بن الْقَاسِم النُّوَيْرِيّ، ذكره ابنُ بَطُّوطة فِي رحلته."

 معنى إسم نويرة في قاموس معاني الأسماء:

 

"نُوَيرة:اسم علم مذكر عربي، جاء على صيغة التصغير لكلمة "نار" أي القطعة من النار. أو هو تصغير "نارة" وهي الجُميرة. أو تصغير "نَورة"، وهي الزهرة البيضاء المتفتحة، والتي تسمى زهرة الربيع."

 

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144203200262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں