بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نورانی نور ہر بلا دور جملہ کہنے کا حکم


سوال

"نورانی نور ہر بلا دور " یہ جملہ کہنا کیسا ہے، اور اس جملہ  کا کیا مطلب ہے؟

جواب

معروف  یہی ہے کہ  بلوچستان کے  علاقے خضدار  میں ایک  مشہور بزرگ شاہ بلاول نورانی کے نام کا مزار  ہے،وہاں کے مجاورین "نورانی نور ہر بلا دور "انہی بزرگ کی طرف نسبت کر کے کہتے ہیں ،یعنی نورانی صاحب کے ذریعہ بلا و مصیبتیں ٹل جاتی ہیں ،پس  اس طرح مبالغہ امیز جملہ جو بظاہر حدود شرعیہ سے متجاوز ہےکہنا  درست نہیں ہے(اگر چہ تاویل کےساتھ اس کے درست معنی بیان کیے جاسکتے ہیں)،  اور اس جملہ کے ظاہری معانی پر  اعتقاد رکھنا  شرک ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي شرح الوهبانية:بدرويش درويشان كفر بعضهم … وصحح أن لا كفر وهو المحرر  يجب التباعد عن هذه العبارة، وقد مر أن ما فيه خلاف يؤمر بالتوبة والاستغفار وتجديد النكاح، لكن هذا إن كان لا يدري ما يقول، أما إن قصد المعنى الصحيح فالظاهر أنه لا بأس به۔"

(کتاب الجہاد ،ج:4،ص:259،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں