بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نور الھدی اور شاہ نور نام رکھنا


سوال

نور الھدی اور شاہ نور میں سے کون سا نام معنیٰ کے لحاظ سے زیادہ بہتر ہے، اور ان الفاظ کا تعلق کس زبان سے ہے۔

 

جواب

نور الھدیٰ عربی زبان کا لفظ ہے ،اور اس کا معنیٰ"  ہدایت کی روشنی"   ہے،اور شاہ فارسی زبان کا لفظ ہے،جس کا  معنیٰ "آقا ،مالک اور بادشاہ"کے آتی ہے،ان دونوں میں پہلا نام معنیٰ کے اعتبار سے زیادہ اچھا ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"{النور، بالضم: الضوء أيا كان، أو شعاعه وسطوعه."

(نور، ج:14، ص:300، ط: دار إحياء التراث)

و فیہ ایضاً:

"‌الهدى، بضم الهاء وفتح الدال) ؛ ضبطه هذا لأنه من أوزانه المشهورة؛ (الرشاد والدلالة) بلطف إلى ما يوصل إلى المطلوب."

(هدي، ج:40، ص:282، ط: دار إحياء التراث)

فیروز اللغات میں ہے:

"شاہ: (فارسی)؛   آقا، مالک ، باد شاہ۔"

(ش،الف، ص:835، ط: فیروز سنز کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100667

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں