بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نوڈلز (noodles) کھانا جائز ہے یا نہیں؟


سوال

نوڈلز کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

 کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال اور ان کے حلال یا حرام ہونے کا مدار کھانے کی تیاری میں شامل تمام اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہے، پس اگر اشیاء خورد و نوش میں  شامل تمام اجزاء یا اس میں سے کوئی ایک جزء  حلال نہ ہو  تو اس کا  کھانا حلال نہ ہوگا، لیکن جب تک یقینی طور پر کسی حرام چیز کی ملاوٹ کا علم نہ ہو  اُس وقت تک شک اور وساوس کا شکار نہ ہونا چاہیے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية(10/ 105):

"الأصل في الأشياء الإباحة حتى يرد نص بالتحريم، فيكون في حد ذاته مباحًا، جريًا على قواعد الشرع و عموماته، التي يندرج تحتها حيث كان حادثًا غير موجود زمن الشارع، و لم يوجد فيه نصّ بخصوصه، و لم يرد فيه نصّ في القرآن أو السنة، فهو مما عفا الله عنه، و ليس الاحتياط في الافتراء على الله تعالى بإثبات الحرمة أو الكراهة اللذين لا بدّ لهما من دليل، بل في القول بالإباحة التي هي الأصل."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں