بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کے لیے RIP کہنا


سوال

کیا غیر مسلم کے انتقال کے موقع پر RIP کہہ سکتے ہیں؟

جواب

Rest in Peace چوں کہ دعائیہ کلمات ہیں اور غیر مسلم کے انتقال پر اس کے لیے دعا کرنے کی شریعت میں ممانعت ہے، لہذا غیر مسلم کی موت پر انگریزی میں ''RIP ''rest  in  peace کہنا درست نہیں، ان کی وفات پراگرتعزیت کرنی ہو تو اظہارِ افسوس کیا جائے، دنیاوی اعتبار سے تسلی کے الفاظ استعمال کیے جائیں،  مرنے والے کے لیے دعائیہ کلمات استعمال نہ کریں۔

سورہ توبہ میں ہے:

{مَا کَانَ لِلنَّبِیِّ وَالَّذِینَ آمَنُوا أَنْ یَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِکِینَ وَلَوْ کَانُوا أُولِی قُرْبَی} [التوبة]

ترجمہ: نبی (ﷺ) اور ایمان والوں کے لیے روا نہیں کہ وہ دعائے مغفرت کریں مشرکین کے لیے اگرچہ وہ ان کے قریبی رشتہ دار ہوں۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144110201459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں