بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کا وقت


سوال

لڑکی کی کان میں اذان کب دی جائے گی؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ  لڑکی  کی پیدائش  کے بعد اس سے گندگی وغیرہ صاف کرکے اس کو  غسل کرانے کے بعد جس قدر جلد ہوسکے اس کے کان میں دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے؛ تاکہ دنیا میں آنے کے بعد  بچہ  کے  کان میں  سب سے پہلا  جو کلمہ  پڑے وہ اللہ کا نام ہو۔

اگر کسی بیماری کی وجہ سے طبی لحاظ سے بچےکو نہلانا مضر صحت ہو تو گندگی (خون وغیرہ) کی  صفائی کے بعد اذان واقامت کہی جائے،غسل کی وجہ سے اذان واقامت میں تاخیر نہ کی جائے۔

فتاوی محمودیہ میں ہے:

’’بچہ کو غسل دے کر پاک صاف کرکے دائیں کان میں پوری اذان اور بائیں  کان میں پوری اقامت کہی جائے۔‘‘

(ج:5،سوال نمبر:2256،ص:457،ط:ادارہ الفاروق)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308101560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں