بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نومولود کے پہلے جوڑے کو سنبھال کر رکھنے کا حکم


سوال

کچھ لوگ بچوں کی پیدائش کے بعد (غسل سے پہلے یا بعد) جو پہلا جوڑا بچے کو پہناتے ہیں اسے سنبھال کر رکھ لیتے ہیں نہ تو دوبارہ استعمال کرتے ہیں نہ ہی باقی کپڑوں کی طرح کچرے میں پھینکتے ہیں۔ کیا اس شریعت میں ایسا کچھ ملتا ہے؟ یا یہ من گھڑت بات ہے؟

جواب

پیدائش کے بعد نومولود کے پہلے جوڑے کو سنبھالنے سے متعلق شریعت میں کوئی ثبوت نہیں ہے،اگراسے شرعی حکم سمجھ کر یا مذہبی نقطہ نگاہ سے سنبھال کررکھا جاتا ہے تو بدعت ہے اور اگر ثواب یا دینی حکم سمجھ کر نہیں رکھتے بلکہ ویسے ہی یادگار کے طورپر رکھ لیتے ہیں توخواہ مخواہ مال کا ضیاع ہے اور نابالغ کے مفاد  کے خلاف ہے۔


فتوی نمبر : 144410101253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں