بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری کے لیے وظیفہ


سوال

میں بہت پریشان ہوں میں مسقط میں رہتا ہوں اور میرے پاس بالکل کام نہیں ہے میں کسی اچھی نوکری کی تلاش میں ہوں ابھی میں چھٹی پر گیا تھا پھر واپس آیا تو کام نہیں ہے جس کے پاس کام کرتا تھا اس نے مجھے کہا تھا کہ تمہاری نوکری باقی ہے تم واپس آؤ جب یہاں پر آیا تو وہ بولا کام نہیں ہے اور نہ ہی نوکری ہے تم کوئی اور کام دیکھو،  اب آپ بتائیں میں کیا کروں؟

جواب

آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کریں استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں،رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے ،امید ہے کہ بہتری آئے گی :

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ"

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" 

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن علي: أنه جاءه مكاتب فقال: إني عجزت عن كتابي فأعني قال: ألا أعلمك كلمات علمنيهن رسول الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثل جبل كبير دينا أداه الله عنك. قل: «اللهم اكفني بحلالك عن حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك» . رواه الترمذي والبيهقي في الدعوات الكبير."

( كتاب مشكاة المصابيح - باب الدعوات في الأوقاف- الفصل الثاني- ج:2، ص756 - الناشر: المكتب الإسلامي - بيروت)

سنن النسائی میں ہے:

"9828- أخبرنا محمد بن عبد الأعلى قال: حدثنا المعتمر يعني ابن سليمان قال: سمعت عبادا يعني ابن عباد بن علقمة يقول: سمعت أبا مجلز، يقول: قال أبو موسى: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وتوضأ، فسمعته يدعو يقول: «اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي في داري، وبارك لي في رزقي» قال: فقلت: يا نبي الله، لقد سمعتك تدعو بكذا وكذا قال: «وهل تركن من شيء؟."

( كتاب السنن الكبرى النسائي ،  كتاب عمل اليوم والليلة - باب: ما يقول إذا توضأ،ج:9،ص36 -  الناشر: مؤسسة الرسالة - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں