گھر پر نوکرانی رکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سے بات کرنے کی اجازت ہوگی مرد کو؟ اور اگر مرد نوکر ہو تو گھر کی عورت اس سے کس طرح کام لے ؟
گھر پر نوکرانی یا نوکر کا رکھنا جائز ہےالبتہ گھر کی عورت کے لیے غیر محرم نوکروں سے پردہ لازم ہے۔ اسی طرح عورت نوکرانی ہو تو اس کے لیے بھی اُس گھر کے غیر محرم مردوں سے پردہ لازم ہے، جہاں وہ نوکری کرتی ہو۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100127
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن