بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نو مسلم شخص کے لیے ضروری اسلامی تعلیمات اور احکامات سے متعلق راہ نما کتابیں


سوال

کوئی شخص نیانیا مسلمان ہواہو تو اُسے کون کون سی ایسی باتیں بتانی ضروری ہیں کہ وہ دوبارہ کافر نہ ہو،نیز وہ باتیں بھی کہ جن سے اس کے دل میں اللہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی محبت پیدا ہوجائے،اوراگر اس کے بارے میں کوئی کتاب وغیرہ ہوتواس کانام بھی بتادیا جائے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ نومسلم شخص کو اسلام کے دینِ حق اور صبح قیامت تک آنے والی نسلِ انسانی عنداللہ قابلِ قبول آخری مذہب  ہونے سے متعلق راہ نمائی کی جائے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پہلوؤں کو بیان کیا جائے،اسلام کے بنیادی عقائد و نظریات کے بارے میں بتایا جائے، کیوں کہ عقائد کی درستگی سے ہی ایمان سلامت رہتا ہے،ان تمام امور سے متعلق درج ذیل کتب سے راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔

1:تعلیمُ الاسلام(مفتی اعظم ہند حضرت مولانامفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ )

2: بہشتی زیور (حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)

3:راہِ سنت (مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ)

4: اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (ڈاکٹر عبدالحی عارفی رحمہ اللہ)

5: النبیُ الخاتم (مولانا سید مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ)

6:سیرت المصطفیٰ (مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ)

اس سلسلے میں فقط کتابوں پر اکتفاء نہ کیاجائے بلکہ کسی متبعِ سنت وپابندِ شریعت عالم دین سے بزرگ سے تعلق قائم کریں اور ان کی مجالس وصحبت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں، اور مسائل میں کسی مستند عالم یا مفتی سے براہ راست ملاقات کرکے راہ نمائی لی جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101715

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں