بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نو مسلم کو سند کے اجرا کا طریقہ


سوال

 اگر کوئی مسلمان ہوتاہے تو سرٹیفیکیٹ کا کیا پروسس (طریقہ  کار/مراحل) ہے؟

جواب

جو غیر مسلم شخص مسلمان ہونے کے لیے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤں کے دارالافتاء سے رجوع کرتاہے، اس  سے سب سے پہلے ایک فارم پر کرایا جاتاہے، جس میں وہ اپنی رضامندی، خوشی  اور بلاکسی جبر واکراہ کے اسلام قبول کرنے کا اقرار کرتاہے، پھر اسے کلمہ پڑھاکر دینِ اسلام کے بنیادی عقائد اور فرائض سے متعلق مختصر آگاہی دی جاتی ہے اور اس کے بعد سند کا اجرا کیا جاتاہے، مسلمان ہونے والا فرد  اگر پاکستانی شہریت کا حامل ہو تو اس کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی  ادارے کے ریکارڈ  میں رکھی جاتی ہے، اگر اس کا قومی شناختی کارڈ نہ ہو تو ساتھ آنے والے گواہ کے شناختی کارڈ کی کاپی رکھی جاتی ہے، اگر کوئی خاتون اسلام قبول کرنا چاہیں اور ان کا شناختی کارڈ بنا ہوا نہ ہو تو کلمہ پڑھانے کے بعد سند کے اجرا کے لیے ایفی ڈیویٹ  طلب کیا جاتاہے، غیر ملکی احباب کے لیے ان کے پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی ادارے کے ریکارڈ میں رکھی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں