بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازی کے سامنے سے گزرے بغیر ہاتھ بڑھاکر کوئی چیز کسی کو دینے کا حکم


سوال

کیا نمازی کے سامنے سے گزرے ہوئے بغیر محض کوئی چیز کسی دوسرے آدمی کو پکڑا سکتے ہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں نمازی کے سامنے گزرنا گناہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے، البتہ اگر کوئی شخص نمازی کے آگے سے گزرے بغیر محض اپنا ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز کسی اور کو پکڑاتا ہے تو اس کی گنجائش ہے،تاہم اس میں اس بات کا خیال رکھا  جائے کہ اس عمل سے نمازی کو تشویش نہ ہو۔اور جب نمازی سجدہ کی حالت میں ہو تو یہ کام کرلیا جائے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"(وعن أبي جهيم) : بالتصغير، قيل: هو عبد الله بن جهيم، وقيل: عبد الله بن الحرث بن الصمة الأنصاري (قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " لو يعلم المار ") ، أي: قاصد المرور ومريده (" بين يدي المصلي ") : ظرف المار (" ماذا ") ، أي: أي شيء (" عليه ") : من الإثم بسبب مروره بين يديه سد مسد المفعولين ليعلم، وقد علق عمله بالاستفهام، ولعل حكمة إبهامه الدلالة على عظمة ذلك الإثم، وإنه واصل إلى ما لا يقدر قدره كقوله تعالى: {فغشيهم من اليم ما غشيهم} [طه: 78] وفي رواية للبخاري: " ماذا عليه من الإثم " " «لكان أن يقف أربعين خيرا له من أن يمر بين يديه» ") : قال العلامة الكرماني: جواب " لو " ليس هذا المذكور، بلا لتقدير لو يعلم ماذا عليه لوقف أربعين، ولو وقف أربعين لكان خيرا له، قال: وأبهم العدد تفخيما للأمر وتعظيما، وقال ابن حجر: معناه لو فرض أن في المرور بين يدي المصلي خيرا، لكان الوقوف أربعين سنة خيرا من المرور بين يديه اهـ".

(کتاب الصلوۃ، باب السترۃ، ج:2، ص:642، ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں