بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے فرائض


سوال

نماز کے فرائض کیا ہیں  ؟

جواب

نماز سے قبل سات چیزیں فرض ہیں :

1۔ بدن کا پاک ہونا۔

2۔کپڑوں کاپاک ہونا۔

3۔ جگہ کاپاک ہونا۔

4۔ ستر کا چھپانا۔

5۔ نماز کا وقت ہونا۔

6۔ قبلہ کی طرف رخ کرنا۔

7۔ نیت کرنا۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وهي عندنا سبعة: الطهارة من الأحداث، والطهارة من الأنجاس، وستر العورة واستقبال القبلة والوقت والنية."

(كتاب الصلاة ،1/ 58، ط: رشیدیه)

نماز  کے اندر چھ چیزیں فرض ہیں  :

1۔تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر سے نماز شروع کرنا۔

2۔قیام یعنی کھڑا ہونا،اگر آدمی کھڑے ہونے پر قادر ہو تو بغیر کھڑے ہوئے نماز صحیح نہیں ہوتی ، فرض اور واجب نمازوں میں قیام فرض ہے۔

3۔قراءۃ یعنی فرض نماز کی دو رکعت میں اور سنن نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں قرآن کریم کی کوئی بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔

4۔رکوع

5۔سجود ،یعنی سجدہ کرنا ،ہر رکعت میں دومرتبہ فرض ہے۔

6۔ قعدہ اخیرہ مقدار ِ تشہد، یعنی تشہد پڑھنے کے بقدر قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنا۔

فتای ہند یہ میں ہے :

"الفصل الأول في فرائض الصلاة وهي ست منها التحريمة۔۔ومنها القيام۔۔۔ومنها القراءة۔۔ومنها الركوع۔۔ومنها السجود۔۔ومنها القعود الأخير."

(کتاب الصلوۃ،الفصل الاول فی فرائض الصلوۃ،69/1،المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407101658

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں