بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازے کے بعد دعا مانگنے کا حکم


سوال

نماز  ِ جنازہ کے بعد دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ  جنازہ  کی نماز  بذاتِ خود دعا ہے اور اس میں میت کے لیے مغفرت کی دعا کی جاتی ہے، نیز جنازہ کی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا قرآن و سنت، صحابہ، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین سے ثابت نہیں ہے؛  لہذا  جنازہ کی نماز کے بعد  ہاتھ اٹھا کر دعا کرنامکروہ و ممنوع اور بدعت ہے۔

خلاصۃ الفتاوی میں ہے:

"لايقوم بالدعاء فى قراءة القرآن لأجل الميت بعد صلوة الجنازة."

(كتاب الصلاة، الفصل الخامس والعشرون فى الجنائز، ج:1، ص:225، ط:مكتبه رشيديه)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"ولايدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة."

(كتاب الصلاة، باب المشي بالجنازة، ج:3، ص:1213، ط:دارالفكر) 

 فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144207200975

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں