بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1446ھ 13 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازه میں تکبیرات کا فوت ہونا


سوال

نماز جنازہ میں اگر امام کے ساتھ کچھ تکبیریں کہنے کے بعد شامل ہوں تو بقیہ نماز کس طریقے سے پورا کیا جاءے۔۔۔؟

جواب

جوشخص جنازہ میں امام کے ساتھ کچھ تکبیریں گذرنے کے بعد شامل ہو تو وہ فورا امام کی نماز میں شامل ہو سکتا ہے اگلی تکبیرات کا انتظار ضروری نہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلی تکبیر کا انتظار کرے جب امام اگلی تکبیر کہے تو امام کے ساتھ تکبیر میں شریک ہوجائے اور امام کی اتباع میں تکبیرات کہہ کر نماز مکمل کرے امام کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد جنازہ اٹھنے سے قبل اپنی بقیہ تکبیرات پوری کرلے اور سلام پھیردے ۔اگر مقتدی کو علم ہو کہ وہ کونسی تکبیر میں شامل ہوا ہے تو پھر اس تکبیر کے بعد کی دعا پڑھے اور اگر علم نہ ہو تو پھر ترتیب کے مطابق پہلے ثنا پڑھے اور پھر دورود پڑھے البتہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد صرف تکبیرات کہے اس دوران دعا پڑھنے کی ضرورت نہیں


فتوی نمبر : 143101200631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں