جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا سنت مؤکدہ بلکہ واجب ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مسجد، مصلی، گھر وغیرہ جہاں کہیں بھی جماعت سے نماز پڑھے تو واجب حکم پر عمل سمجھا جائے گا یا محلے کی مسجد میں جماعت سے پڑھنا واجب ہے؟
صورتِ مسئولہ میں نماز باجماعت جہاں بھی پڑھی جائے وہاں نماز کے باجماعت پڑھنے کے حکم پر عمل ہوجائے گا،اور باجماعت نماز پڑھنے کا ثواب حاصل ہوجائے گا،البتہ اگرمصلی میں نماز پڑھی تومسجد میں پڑھنے کی جو فضیلت ہے وہ حاصل نہیں ہوگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
" والجماعة سنة مؤکدة للرجال قال الزاهدي: أرادوا بالتاكيد الوجوب - في مسجد أو غیرہ - قال ابن عابدین نقلاً عن القنیة: واختلف العلماء في إقامتها في البیت والأصح أنها کإقامتها في المسجد إلا في الأفضلیة."
(باب الامامۃ،مطلب فی احکام المسجد،554/1،ط: ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144312100707
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن