بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قراءت کے دوران وقف لازم کا خیال نہ رکھنے سے نماز کا حکم


سوال

امام اگر قراءت میں وقفِ لازم جہاں آتا ہو، بار بار وقفِ لازم نہ کرے، اس عمل سے نماز کی صحت پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب

واضح رہے کہ نماز  میں قراءت کے دوران ایسی جگہ وقف نہ کرنا جہاں وقف نہ کرنے سے معنی بالکل بدل جاتے ہوں اور ایسے معنی بن جاتے ہوں جن کا عقیدہ رکھنا درست نہیں، اور پھر درست کر کے نہ  پڑھنا یہ ایسی غلطی ہے جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، اور اگر معنی میں اتنی زیادہ تبدیلی نہیں ہوتی تو نماز فاسد نہیں ہوگی، لیکن چوں کہ مفہوم میں کچھ نہ کچھ تبدیلی آجاتی ہے؛ لہذا اس طرح تلاوت کرنا مکروہ ہوگا۔ اور اگر تلاوت کرنے والا قرآن کریم کے معانی کو اچھی طرح سمجھتا ہو اور اسے معلوم ہو کہ آیت کے درمیان وقف کرنے  میں معنی میں کوئی خرابی نہیں آرہی اور وہ آیت کے درمیان وقف نہیں کرتا تو اس طرح وقف نہ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

صورتِ مسئولہ میں اگر امام نماز میں دورانِ تلاوت جس وقفِ لازم پر وقف نہیں کرتا اور اس سے معنی میں تغیرِ فاحش پیدا ہوجاتا ہے یعنی جس سے عقیدہ کی رُو سے کوئی خرابی  آتی ہے اور امام اس جگہ کو نماز کے اندر اسی رکعت میں درست کر کے نہیں پڑھتا تو نماز فاسد ہوجائے گی اور نماز کا اعادہ لازم ہوگا، اگر اس طرح وقف نہ کرنے سے تغیر فاحش پیدا نہیں ہوتا تو نماز درست ہوجائے گی، البتہ قصداً اس طرح بار بار وقفِ لازم کو ترک کرنے سے حسنِ قراءت ختم ہوجاتا ہوتو مکروہ ضرور ہوگا۔

"(ومنها الوقف والوصل والابتداء في غير موضعها) إذا وقف في غير موضع الوقف أو ابتدأ في غير موضع الابتداء إن لم يتغير به المعنى تغيرا فاحشا نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [البينة: 7] ووقف ثم ابتدأ بقوله {أولئك هم خير البرية} [البينة: 7] لا تفسد بالإجماع بين علمائنا. هكذا في المحيط وكذا إن وصل في غير موضع الوصل كما لو لم يقف عند قوله أصحاب النار بل وصل بقوله {الذين يحملون العرش} [غافر: 7] لا تفسد لكنه قبيح. هكذا في الخلاصة وإن تغير به المعنى تغيرا فاحشا نحو أن يقرأ {شهد الله أنه لا إله} [آل عمران: 18] ووقف ثم قال: {إلا هو} [آل عمران: 18] لا تفسد صلاته عند عامة علمائنا وعند البعض تفسد صلاته والفتوى على عدم الفساد بكل حال. هكذا في المحيط وقال القاضي الإمام السعيد النجيب أبو بكر إذا فرغت من القراءة وتريد أن تكبر للركوع، إن كان الختم بالثناء فالوصل بالله أكبر أولى، ولو لم يكن بالثناء فالفصل أولى كقوله تعالى {إن شانئك هو الأبتر} [الكوثر: 3] . هكذا في التتارخانية."

(کتاب الصلاة، الباب الخامس في زلة القارئ: ج:1، ص:81، ط: حقانیة)

فتح رب البریۃ شرح المقدمۃ الجزریۃ میں ہے:

"وبعد تجويدك للحروف ... لابد من معرفة الوقوف.

والابتداء ، وهي تقسم إذن ... ثلاثة : تام ، وكاف، وحسن.

وهي لما تم: فإن لم يوجد ... تعلق - أو كان معنى - فابتدي.

فالتام ، فالكافي ، ولفظا : فامنعن ... إلا رؤوس الآي جوز، فالحسن.

وغير ما تم : قبيح ، وله ... الوقف مضطرا ، و يبدا قبله.

وليس في القرآن من وقف يجب ... ولا حرام غير ما له سبب.

والخلاصة أنه ليس هناك وقف واجب في القرآن، ولا وقف حرام إلا أن يتعمد القارئ الوقف على مكان يعطي معنى قبيحا، فهذا حرام، وإذا وقف مضطرا في أي مكان ابتدأ بما قبله.وأما الابتداء: فلا يكون إلا اختياريا لأنه ليس كالوقف تدعو إليه ضرورة فلا يجوز إلا بمستقل في المعنى ، موف بالمقصود.

والابتداء في أقسامه كأقسام الوقف الأربعة ، ويتفاوت تماما وكفاية وحسنا وقبحا بحسب التمام وعدمه وفساد المعنى .وقد يكون الوقف حسنا والابتداء به قبيحا نحو : " يخرجون الرسول وإياكم"، فالوقف على: " وإياكم"حسن ؛ لتمام الكلام ، والابتداء بها قبيح ؛ لفساد المعنى، إذ يصير تحذيرا من الإيمان بالله تعالى.وقد يكون الوقف قبيحا والابتداء جيدا نحو: " من بعثنا من مرقدنا هذا"، فإن الوقف على " هذا"قبيح لفصله بين المبتدأ وخبره ولأنه يوهم أن الإشارة إلى ’مرقدنا‘."

(الوقف والابتداء: ص:87، ط: دار نور المکتبات)

امداد المفتین میں ہے:

"قال في شرح المنیة الکبیر:"القاعدة عند المتقدمین أن ما غیره تغیراً یکون اعتقاده کفراً تفسد في جمیع ذلک سواء کان في القرآن أو لم یکن إلا ما کان من تبدیل الجمل مفصولاً بوقف تام، ثم قال بعد ذلك: فالأولی الأخذ بقول المتقدمین".

(إمداد المفتین، ص ۳۰۳)

حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار میں ہے:

"وفي المضمرات: قرأ في الصلاة بخطإ فاحش، ثم أعاد وقرأ صحیحاً فصلاته جائزة".

(كتاب الصلاة، فروع في مشي المصلي مستقبل القبله هل تفسد صلاته: ج1:،ص 267، ط: مکتبة الاتحاد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403102084

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں