قرآن پاک کے صفحہ کو یاد داشت کے لے موڑنا کیسا ہے ؟
تلاوت کرتے ہوئے نشانی کے لیے صفحہ کا کنارہ اگرچہ موڑ سکتے ہیں، تاہم کوئی ڈوری یا کاغذ وغیرہ کی نشانی بنا کر رکھنا بہتر ہوگا، صفحہ موڑنے میں ایک گونہ بے ادبی کا شائبہ بھی ہے اور اس سے مصحف کے صفحات جلد بوسیدہ ہوکر پھٹنے بھی لگتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209202360
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن