بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نصاب سے کم سونا اور تین لاکھ نقدی پر زکاۃ کا حکم


سوال

میرے پاس نصاب سے کم سونا ہے اور 3 لاکھ نقد ہے تو مجھ پر زکوٰۃ واجب ہو گی یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ اگر سونا نصاب سے کم ہو لیکن اس کے ساتھ چاندی یا نقدی ہو اور مجموعی مالیت نصاب چاندی (ساڑھے باون تولے ) کی مالیت کے برابر ہو تو نصاب پر  سال پورا ہونے پر زکاۃ ادا کرنا لازم ہے ۔

صورتِ مسئولہ  میں سائل پر مذکورہ رقم اور سونا دونوں پر زکاۃ لازم ہے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين)؛ لأن الكل للتجارة وضعاً وجعلاً (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة)".

(رد المحتار,كتاب الزكاة,2/ 303ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں