بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز تراویح میں دیکھ کر قرآن پڑھنا


سوال

نماز تراویح میں قرآن پاک دیکھ کر پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

احناف کے نزدیک نماز میں قرآنِ مجید دیکھ  کر پڑھنا یا دیکھ کر سماعت کرنا جائز نہیں، تراویح میں دیکھ  کر قرآنِ مجید پڑھنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

الرد مع الدر میں ہے:

"(و) يفسدها۔۔۔(وقراءته من مصحف)أي ما فيه قرآن (مطلقا)
(قوله أي ما فيه قرآن) عممه ليشمل المحراب، فإنه إذا قرأ ما فيه فسدت في الصحيح بحر (قوله مطلقا) أي قليلا أو كثيرا، إماما أو منفردا، أميا لا يمكنه القراءة إلا منه أو لا (قوله لأنه تعلم) ذكروا لأبي حنيفة في علة الفساد وجهين. أحدهما: أن حمل المصحف والنظر فيه وتقليب الأوراق عمل كثير. والثاني أنه تلقن من المصحف فصار كما إذا تلقن من غيره."

(ج:1، ص:624،623، ط:سعید)

البحر الرائق میں ہے:

"(و قراءته من مصحف) أي يفسدها".

( كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة و ما يكره فيها، ٢ / ١٠، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100594

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں