بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے ٹوٹل مسائل کتنے ہیں؟


سوال

نماز کے ٹوٹل کتنے مسائل ہیں؟

جواب

نماز کے مسائل بہت زیادہ ہیں ، جن کی کل تعداد کا احاطہ ممکن نہیں البتہ نماز  پڑھنے سے پہلے سات چیزوں کی ضرورت ہے جن کے بغیر نماز نہیں ہوتی ،ان چیزوں کو شرائط نماز اور فرض کہتے ہیں  ، اول بدن کا پاک ہونا ،دوسرے کپڑوں کا پاک ہونا، تیسرے جگہ کا پاک ہونا، چوتھے ستر کا چھپانا ،پانچویں نماز کا وقت ہونا ،چھٹے قبلہ کی طرف  منہ کرنا ،ساتویں نیت کرنا ،اور کچھ چیزیں نماز کے اندرفرض ہیں ان کو ارکان کہتے ہیں، نماز کے اندر چھ چیزیں فرض ہیں، اول تکبیر تحریمہ کہنا، دوسرے قیام (کھڑاہونا) ،تیسرے قراءت (یعنی قرآن مجید پڑھنا )  ،چوتھے رکوع کرنا ،پانچویں دونوں سجدے ،چھٹے قعدہ اخیرہ ،یعنی نماز کے اخیر میں التحیات پڑھنے کی مقدار  بیٹھنا، اور (14)واجبات، (21)سنن، (5) مستحبات، (18) مفسدات،  اور (29)مکروہات ہیں ،جن کی تعداد  تقریبًا 100 ہے، لہذا نماز کے مسائل  مزید جاننے کے  لیے ( آسان نماز ) مولانا عاشق الہیؒ  کی کتاب کا مطالعہ کیا جائے ،اور تفصیلات کے لئے( نماز کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا) مفتی انعام الحق صاحب کی کتاب کا مطالعہ کیاجائے،اسی طرح مفتی کفایت اللہ دہلوی ؒکی کتاب (تعلیم الاسلام) کا مطالعہ کیا جائے ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508101679

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں