بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد آپس میں بات چیت کرنا


سوال

بالغ لڑکا اور لڑکی جن کا نکاح ہو چکا ہے، لیکن رخصتی نہیں ہوئی، کیا وہ موبائل پر بات چیت کر سکتے ہیں؟

جواب

نکاح ہوجانے کے بعد رخصتی سے پہلے بات  چیت کرنا جائز ہے،  مگر مشاہدہ میں آیا ہےکہ ایسا کرنا بسااوقات  نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔ اس لیے رخصتی سے پہلے بلاضرورت گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے ، کیوں کہ بعض اوقات رخصتی سے پہلے بے تکلف  تعلقات سے بہت سے مفاسد پیدا ہوجاتے ہیں۔

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں