بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح ٹوٹ جاتا ہے


سوال

مجھے اپنی بہن کا ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ ان کی شادی کو ایک سال ہو چکا ہے، ان کے شوہر ان کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں جس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، لیکن وہ اب تک اس کام میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے، کیا ان کا نکاح ٹوٹ گیا؟ اور اب ابنہیں کیا کرنا چاہئیے؟

جواب

آپ کا سوال واضح نہیں ہے،اس کام سے آپ کی کیا مراد ہے جس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال دوبارہ وضاحت کے ساتھ بھیجیں۔از شیعببظاہر آپ کا مطلب یہ ہے کہ شوہر بدفعلی یعنی پیچھے کی راہ استعمال کرنا چاہتا ہے اگر مطلب یہی ہے تو حدیث میں اس پرلعنت آئی ہے اور بیوی کا اس معاملہ میں شوہر سے مزاحمت کرنا اور کامیاب نہ ہونے دینا بالکل جائز ضروری ہے۔بیوی کو چاہیے کو شوہر کو سختی سے منع کرے اور اگر شوہر پر بھی اصرار کرے تو دوبارہ معلوم کرلیا جائے تاہم اس برے فعل سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔


فتوی نمبر : 143604200004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں