بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے قبل لڑکے کے والد کا لڑکی کو دیکھنا


سوال

لڑکے کے نکاح کے لیے لڑکے کے والد کا لڑکی کو دیکھنے کا کیا حکم ہے؟ دلیل اور حوالہ سے جاننا چاہتا ہوں!

جواب

واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ نے اجنبیہ کو دیکھنا ممنوع قرار دیا، البتہ جس خاتون سے نکاح کا ارادہ ہو، اطمینانِ قلب کی خاطر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو اسے دیکھنے کی اجازت دی ہے، جس کی وجہ سے فقہاء کرام نے اسے مستحب قرار دیا ہے، ملحوظ رہے کہ مخطوبہ کو دیکھنے کا حکم اس شخص کو ہے جس کا اس سے نکاح کا ارادہ ہو، نہ کے اس مرد کے والد کو، جب تک بیٹے کا نکاح نہ ہوجائے، مخطوبہ خاتون اس ( مرد ) کے والد کے لیے نا محرم ہی رہتی ہے، اور نامحرم کو بالقصد  بلا ضرورت دیکھنا ممنوع ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وَلَوْ أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً فَلَا بَأْسَ بِأَنْ يَنْظُرَ إلَيْهَا، وَإِنْ خَافَ أَنْ يَشْتَهِيَهَا، كَذَا فِي التَّبْيِينِ.

( كتاب الكراهية، الْبَابُ الثَّامِنُ فِيمَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ النَّظَرُ إلَيْهِ وَمَا لَا يَحِلُّ لَهُ،  ٥ / ٣٣٠، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108200609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں