بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے ہونے والی منکوحہ سے بات چیت کا حکم


سوال

کیا نکاح سے پہلے لڑکی سے بات کرنا جائز ہےجب  کہ آپ کا رشتہ  ہوا ہو؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں نکاح سے قبل دونوں ایک دوسرے کے حق میں اجنبی ہیں، لہذا نکاح سے قبل ہونے والی منکوحہ سے بلا ضرورت بات چیت کرنا جائز نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و لايكلم الأجنبية إلا ‌عجوزًا ‌عطست أو سلمت فيشمتها لايرد السلام عليها و إلا لا، انتهى."

(‌‌‌‌كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس: 6/ 369، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں