بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح پر نکاح کرنا


سوال

میں نے ایک لڑکی  سے ساتھ چھپ کر نکاح کیاتھا،اور اب دوبارہ  سب خاندان والوں کے سامنے نکاح کرنا چاہتاہوں؟تو کیا نکاح پر نکاح  کرنا جائز ہے؟

جواب

واضح  رہے کہ شریعت میں نکاح پر نکاح کی ممانعت سے مراد منکوحہ یا معتدہ (عدت والی) عورت کا غیر مرد سے نکاح ہے، اپنی ہی منکوحہ سے احتیاطاً تجدیدِ نکاح کرنا یا رسمی کار روائی کے لیے دوبارہ نکاح اس ممانعت میں داخل نہیں ہے،لہذا خاندان والوں کے سامنے تجدیدِنکاح کر نا جائز ہے۔

مصنف ابن أبي شيبة میں ہے:

"عن هشام، قال: كان أبي يقول: «لا يصلح نكاح السر»".

(كتاب النكاح، باب:ماقالوا في إعلان النكاح، ج:3 ص:495 ط: الرشد)

تحفۃ الاحوذی شرح سنن ترمذی میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أعلنوا هذا النكاح، واجعلوه في المساجد، واضربوا عليه بالدفوف».قوله: (أَعلنوا هذا النكاح) أي بالبينة فالأمر للوجوب أو بالإظهار والإشتهار فالأمر للإستحباب كما في قوله (وإجعلوه في المساجد) وهو إما لأنه أدعى للإعلان أو لحصول بركة المكان (وإضربوا عليه) أي على النكاح (بالدفوف) لكن خارج المسجد."

(كتاب النكاح، باب ماجاءفى إعلان النكاح، ج:4 ص:174 ط: دارالكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"تزوجها في السر بألف ثم في العلانية بألفين، ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادة في المهر. وعند أبي يوسف المهر هو الأول؛ لأن العقد الثاني لغو، فيلغو ما فيه. وعند الإمام أن الثاني وإن لغا لايلغو ما فيه من الزيادة".

(کتاب النکاح، باب المهر، ج:3 ص:112 ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101701

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں