بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے راہ نمائی


سوال

 میری منگنی  فروری  2020  میں  ہوئی  تھی،   اب کچھ لوگ شادی میں رکاوٹ ڈالے ہوئے ہیں، کوئی حل بتائیں!

جواب

پنج  وقتہ  نمازوں  کی ادائیگی اور  دیگر  فرائض  بجالانے  کے  ساتھ  ساتھ   صدقِ  دل  سے نمازوں کے بعد اور تہجد  و  غروب کے وقت دعا مانگیں، اور  صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں، اور  { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}  کا کثرت سے ورد کریں۔

اور  نمازِ عشاء  کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔

یا 

روزانہ فجر اور عشاء کے بعد  اول وآخر گیارہ  مرتبہ  درود  شریف    اکتالیس ، اکتالیس  مرتبہ سورۂ  قریش،اور  یا عَزِیزُ کا ورد رکھیں۔

نیز اس کے ساتھ ساتھ ہوسکے تو صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق  بھی پڑھ لیا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں