بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح خواں دولہا سے کیسے پوچھے؟


سوال

 نکاح پڑھاتے ہوئے امام کو کون سی عبارت کہنا چاہیے کہ جس کے بعد دولہا  "قبول ہے"  کے الفاظ کہتا ہے؟ ایسی عبارت بتلا دی جائے کہ جس کا مفہوم اور  الفاظ بالکل واضح ہوں !

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  نکاح خواں دولہن کے وکیل سے درج ذیل الفاظ سے ایجاب کروائے:

"فلاں بن فلاں ( وکیل کا نام مع ولدیت) کیا آپ نے فلانہ بنت فلاں  ( دولہن کا نام مع ولدیت) کو بعوض مہر ۔۔۔  فلاں  بن فلاں ( دولہا کا  نام مع ولدیت) کے نکاح  میں دے دیا؟

دولہن کے وکیل کی جانب سے ایجاب کے بعد  نکاح خواں دولہا سے  درج ذیل الفاظ کے ذریعہ دولہا سے قبول کروالے:

"فلاں بن  فلاں ( دولہا کا نام مع ولدیت) کیا آپ نے اپنے عقدِ نکاح میں فلانہ بنت فلاں ( دولہن کا نام مع ولدیت ) کو بعوض مہر ۔۔۔۔ پر قبول کیا؟"

جس کے جواب میں دولہا کہہ  دے  میں نے قبول کیا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200875

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں