بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے ساس سے پردہ کا حکم


سوال

نکاح کے بعد (ساس) سے پردہ ختم ہوجاتاہے یا رخصتی کے بعد؟

جواب

واضح رہے کہ صرف نکاح سے ہی ساس محرم بن جاتی ہے، پردہ ختم ہوجاتاہے،  اگر چہ رخصتی  اور  بيو ی  سے ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوا ہو، اور نکاح کے بعد  ہی  بیوی کی والدہ (ساس) شوہر (داماد)پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجاتی ہے اور محارم  میں  داخل ہوجاتی ہے؛ لہذا پردہ کے احکام میں نکاح کے بعد  سے ہی ساس دیگر محارم کی طرح ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"«و) حرم المصاهرة (بنت زوجته الموطوءة وأم زوجته) وجداتها مطلقا بمجرد العقد الصحيح (وإن لم توطأ) الزوجة."

(کتاب النکاح فصل فی المحرمات ج نمبر ۳ ص نمبر ۳۰،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں