بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد پانچ سال علیحدہ رہنے سے تجدید نکاح ضروری ہے؟


سوال

میری بھتیجی کا نکاح میرے بھتیجے سے ہوا، شادی کے تین ماہ بعد جھگڑا ہوا، لڑکی پانچ سال سے اپنے گھر پر ہی ہے، اب ہم صلح کروانا چاہ رہے ہیں، تو کیا تجدید نکاح کی ضرورت ہے، طلاق وغیرہ کچھ نہیں ہوئی ہے، بس علیحدگی ہی ہوئی ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں زوجین کے مابین نکاح کے بعد محض علیحدگی ہوئی ہے، کوئی طلاق وغیرہ نہیں دی گئی تو اس صورت میں نکاح بدستور قائم ہے، محض علیحدہ رہنے کی وجہ سے تجدید نکاح کی ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144304100730

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں