بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الاول 1446ھ 04 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد رخصتی والے دن دلہا دلہن کا گھر میں خواتین کے سامنے بیٹھنا اور رسمیں کرنا


سوال

نکاح اگر پہلے  ہوجائے تو  شادی  کے  دن دولہا کے ساتھ بیٹھنا کیسا ہے؟ جہاں  رسمیں ہوں اور دلہن کے گھر کی دوسری عورتیں موجود ہوں؟

جواب

نکاح کے بعد  دلہا اور دلہن کا رخصتی سے قبل ساتھ بیٹھنا جائز ہے اور ان کا آپس میں شرعًا  کوئی پردہ نہیں ہے، لیکن اس نکاح ہونے  سے دلہا کے لیے ساس کے علاوہ  دلہن کے خاندان  کی دیگر عورتیں نامحرم ہی رہتی ہیں، اسی طرح اپنے خاندان کی جو نامحرم عورتیں ہیں ان سے بھی بدستور پردہ ہے، اور جو رسمیں غیر شرعی ہوں وہ بھی ناجائز ہیں، لہذا  دیگر نامحرم عورتوں کی موجودگی میں دلہا کا دلہن کے  ساتھ نامحرم خواتین اور غیر شرعی رسموں کی مجلس میں  بیٹھنا جائز نہیں ہے۔

البتہ اگر خاندان کی ایسی عورتیں موجود ہوں جن سے دلہا کا پردہ نہیں ہے، اور وہاں ناجائز رسومات بھی نہ ہوں تو دلہا دلہن کا ساتھ بیٹھنا منع نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں