بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد خلوت صحیحہ سے قبل طلاق کی صورت میں کتنا مہر لازم ہے؟


سوال

نکاح کے بعد خلوت صحیحہ سے پہلے بیوی کو چھوڑ دینے کی صورت میں کتنا مہر بیوی کو دے گا؟

جواب

نکاح کے بعد خلوت صحیحہ سے پہلے طلاق دینے کی صورت میں جتنا مہر نکاح کے وقت مقرر ہوا تھا ،اس کا نصف دینا  لازم ہے ۔

قرآن کریم میں ہے:

"وَ اِنْ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ وَ قَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِیْضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ(سورة البقرة،237)"

"اور اگر تم ان بیبیوں کو طلاق دو قبل اس کے کہ ان کو ہاتھ لگاؤ اور ان کے لیے کچھ مہر بھی مقرر کر چکے تھے تو جتنا مہر تم نے مقرر کیا ہو اس کا نصف (واجب ہے)"

(بیان القرآن، ج:1، ص:171، ط:رحمانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں