بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے بعد کھجوریں تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت


سوال

نکاح کے بعد ہد یہ کھجوریں تقسیم کرنے کی کیا شرعی حیثیت ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ نکاح کے موقع پر فی نفسہ ٖ  کھجور یں   تقسیم کرنا شرعاً ایک سنت سے ثابت شدہ عمل  ہے ،البتہ کھجوروں کو پھینکنا یہ ایک مباح عمل ہے ،اور بسا اوقات اس طرح  پھینکنے سے مسجد کی بے حرمتی، اور حاضرین کو تکلیف   ہوتی ہے ، لہذا  اس طرح سے اگر  مسجد کی بے حرمتی اور حاضرین کو اس عمل سے تکلیف ہوتی ہو تو احتراز کرنا چاہیے ، نیز حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی ؒ اسی طرح کے ایک جواب میں فرماتے ہیں :چھوارے لٹانے وقت نکاح کے مباح ہیں مگر اس وقت میں نہ چاہیے کہ تکلیف ہوتی ہے حاضرین کو ۔

اعلاء السنن میں ہے: 

"قالت أم حبیبة زوج النبیﷺ: ... فقال: اجلسوا فإنّ سنة الأنبیاء علیهم الصلاة و السلام إذا تزوجوا أن یؤکل الطعام علی التزویج، فدعا بطعام فأکلوا ثم تفرقوا ...
قلت : و لیس ذلك بولیمة بل هو طعا م التزویج، و یلتحق به ما تعارفه المسلمون من نثر التمر ونحوہ في مجلس النكاح. فقد روى البیهقي عن معاذ بن جبل بسند فیه ضعف و انقطاع: أن النبي ﷺ حضر في املاك (أي نكاح) فأتي بطباق علیھا جوز و لوز و تمر، فنثرت فقبضنا أیدینا، فقال: ما بالكم لاتأخذون؟ فقالوا: لأنك نھیت عن النھبى! فقال: مما نھیتكم عن نھبى العساكر خذوا على اسم اﷲ فجاذبنا وجاذبناہ."

(كتاب النكاح ، ج: 11 ص: 12 ط: ادارة القران والعلوم الاسلاميه كراتشي)

 المبسوط للسرخسي میں ہے:

"وقال أبو حنيفة: لا بأس بنثر السكر والجوز اللوز في العرس والختان وأخذ ذلك إذا أذن لك أهله فيه، وإنما يكره من ذلك أن يأخذ بغير إذن أهله وبه نأخذ" .

(‌‌كتاب الفرائض، کتاب الشروط ج: 30 ص: 167 ط: دارالمعرفة)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"لا بأس بنثر السكر والدراهم في الضيافة وعقد النكاح، كذا في السراجية".

( کتاب الکراهیة، الباب الثالث عشر في النهبة ونثر الدراهم والسكر وما رمى به صاحبه ج: 5 ص: 345 ط: دار الفکر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502101703

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں