بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے انعقاد کے لیے مجلس نکاح میں موجود لوگوں میں سے دو کی تعیین کا حکم


سوال

نکاح منعقد کرانے کے لیے دو گواہوں کی تعیین کے بغیر حاضر شدہ مجلس کو گواہ بنانا کیسا  ہے ؟

جواب

نکاح کے منعقد ہونے کے لیے مجلس میں سے دو گواہوں کی تعیین ضروری نہیں ہے، بلکہ مجلس نکاح میں موجود لوگ جو ایجاب و قبول کو سن لیں خود بخود نکاح کے گواہ بن جائیں گے، دو گواہوں کی تعیین عام طور سے نکاح نامہ میں ناموں کے اندراج اور ضرورت پڑنے پر گواہی دینے کے لیے کی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں