بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کے لیے وظیفہ


سوال

 میں اپنے  ماموں کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، براہ کرم مجھے کوئی وظیفہ بتا دیں کہ کوئی بھی رکاوٹ نہ بنے!

جواب

اپنے والدین یا خاندان کے بزرگوں کے ذریعے نکاح کا پیغام بھیجیے، اور پنج  وقتہ  نمازوں  کی ادائیگی اور  دیگر  فرائض  بجالانے  کے  ساتھ  ساتھ   صدقِ  دل  سے نمازوں کے بعد اور تہجد  و  غروب کے وقت دعا مانگیں، اور  صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں، اور  { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}  کا کثرت سے ورد کریں۔

اور  نمازِ عشاء  کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔

یا روزانہ فجر اور عشاء کے بعد  اول وآخر گیارہ  مرتبہ  درود  شریف    اکتالیس ، اکتالیس  مرتبہ سورۂ  قریش،اور  یا عَزِیزُ کا ورد رکھیں۔

نیز اس کے ساتھ ساتھ ہوسکے تو صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق  بھی پڑھ لیا کریں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100361

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں