بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نکاح کن سے فرمایا ؟


سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نکاح کس کے ساتھ کیا؟

جواب

رسول اللہ ﷺنے آخری نکاح ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا،حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے متعلق سیرۃ المصطفیؐ میں مولانا محمد ادریس کاندہلویؒ لکھتے ہیں :

’’میمونہ آپ کا نام ہے ....ماہ ذی قعدہ 7ہجری میں جب آپ عمرہ حدیبیہ کی قضا کے لیے مکہ تشریف لائے ، اس وقت آپ کی زوجیت میں آئیں...یہ آپ کی آخری بیوی تھیں ، جن کے بعد آپ نے پھر کسی اور سے نکاح نہیں فرمایا‘‘۔

(ج:3،ص:348،ط:الطاف سنز)

تفسیر ابن کثیر میں ہے :

"وتزوج رسول الله صلى الله عليه وسلم ميمونة بنت الحارث الهلالية، تزوجها بسَرَف وهو على تسعة أميال من مكة، وهي آخر من تزوج من أمهات المؤمنين، توفيت سنه ثلاث وستين".

(ج:6،ص:407،ط:دارطیبۃ)

فتح الباری میں ہے :

"ميمونة بنت الحارث لأن زينب بنت خزيمة ماتت قبله وميمونة آخر من تزوج منهن ".

(ج:1،ص:256،ط:دارالمعرفۃ بیروت)

الاعلام للزرکلی میں ہے :

"ميمونة بنت الحارث بن حزن الهلالية: آخر امرأة تزوجها رسول الله صلى الله عليه وسلم وآخر من مات من زوجاته. كان اسمها (برة) فسماها (ميمونة) بايعت بمكة قبل الهجرة. وكانت زوجة أبي رهم بن عبد العزى العامري. ومات عنها. فتزوجها النبي صلى الله عليه وسلم سنة 7 هـ".

(ج:7،ص؛342،ط:دارالعلم)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں